سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز نے سلطانز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا


شارجہ: پاکستان سپر لیگ فور میں آج کے پہلے مقابلے میں  لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔قلندزر نےملتان سلطانز کے 201 رنز کا ہدف اننگز کی آخری گیند پر عبور کیا۔

لاہور قلندرز کو آخری اوور میں 6 گیندوں پر 9 رنز درکار تھے،سلطانز کی جانب سے ڈن کرسچن اوور کروانے آئے، آخری گیند پر سلطانز کو 3 رنز درکار تھے اور اس اعصابی جنگ میں ڈیوڈ ویزے کامیاب رہے اور فلک شگاف چھکے کے ساتھ لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ میں دوسری اور اہم فتح سے ہمکنار کیا۔

اس میچ کا فیصلہ کن لمحہ تب آیا جب سلطانز کے جنید خان نے نو بال پر ڈیوڈ ویزے کو آوٹ کیا اور ان کی اس غلطی کا خمیازہ سلطانز نے آخری اوور میں بھگت لیا جب ڈیوڈ ویزے نے چھکا لگا کر میچ جیتا

ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان نے تین جبکہ محمد الیاس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قلندرز کے کپتان  اے بی ڈیویلیئرز کو مین آف دی میچ  کا اعزاز دیا گیا۔

جیت کے بعد قلندرز کے رانا فواد کا سجدہ شکرانہ

لاہور قلندرز کی جانب سے  کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز اسکور کئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 63 اور ڈیوڈ ویزی 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

جیمز ونس نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی برسات کر دی۔ وہ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حارث رؤف اب تک ٹورنامنٹ کے تیز ترین باؤلر

ملتان سلطانز کی جانب سے اوپنرز جیمز ونس اور عمر صدیق نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ریکارڈ شراکت داری قائم کی، جیمز ونس نے 84 اور عمر صدیق 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور کی جانب سے ڈیبیو میچ کھینے والے نیپالی کھلاڑی سندیپ لمیشانئے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جیمز ونس کا شاندار چھکا!

لاہور قلندرز کی کپتانی اے بی ڈیویلیئرز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان بٹ، فخر زمان، سہیل اختر، سلمان آغا، برینڈن ٹیلر، ڈیویڈ ویزے، سندیپ لمیشانئے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں۔

لاہور قلندر کی ٹیم میں تین جب کہ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔

ملتان سلطانز کی گیارہ رکنی ٹیم میں کپتان شعیب ملک، جیمز ونس، لورئی ایونز، عمر صدیق، ڈن کریسچن، آنڈرے رسل، حماد اعظم۔ جنید خان، محمد الیاس، عرفان خان، اور محمد عرفان شامل ہیں۔

آج کے دوسرے ٹاکرے میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ رات 9 بجے مد مقابل آئیں گے۔

ملتان سلطان اور لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3-3 میچز کھیلے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کا اسکور بھی برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملتان سلطان پانچ وکٹوں سے فاتح

لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2