لاہور کے علاقے سمن آباد میں سوتیلی ماں نے دس سالہ بچی کو گھر میں لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث معصوم بچی کے جسم پر تشدد اور جلانے کے واضح نشانات پڑ گئے۔
ہم نیوز کے مطابق تشدد میں دس سالہ بچی کا باپ ندیم بھی ملوث پایا گیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ گھر سے روازنہ بچی کی چلانے اور رونے کی آوازیں آتی تھیں جس پر پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کی ماں عائشہ اور والد ندیم کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: گھریلو ملازمہ پر تشدد، سابق وفاقی وزیر کا بیٹا گرفتار
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل راولپنڈی میں ولایت کالونی کی رہائشی میجر ڈاکٹر عمارہ ریاض اور ان کے شوہر محسن ریاض نے اپنی گھریلو ملازمہ 11 سالہ کنزہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچی کی حالت غیر ہوگئی تھی۔
بچی پر تشدد کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نوید اخترکی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں بچی پر تشدد میں ملوث ڈاکٹر محسن ریاض اور میجر عمارہ ریاض کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔