سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، حکومت اسمارٹ کارڈ جاری کرے گی


کراچی: حکومتِ سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسمارٹ کارڈز جنوری 2019 کے پہلے ہفتے سے جاری ہونے کا امکان ہے۔

سندھ میں رجسٹریشن بک کے بجائے اب اسمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کا اسمارٹ کارڈ کئی سیکورٹی فیچرز کا حامل ہے۔

آئندہ سال سے ہر قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے اسمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے جن کے اجراء کے لئے مشینیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

اگلے مرحلے میں ماضی میں جاری ہونے والی رجسٹریشن بک کو بھی اسمارٹ کارڈ پر منتقل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں