اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، برٹش ایئرویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ائیر ویز دس سال بعد پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ پاکستان آرمی اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کو پاکستان پروازوں کی بحالی سے بہت خوشی ہے۔
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئےبہت خوشی ہو رہی ہے کہ برٹش ائیر ویز پاکستان میں دوبارہ پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔ اسلام آباد اور لندن کے درمیان براہ راست پروازیں اگلے سال جون سے شروع ہو جائیں گی۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ @British_Airways @ukinpakistan pic.twitter.com/V68XZyNeqM
— Thomas Drew (@TomDrewUK) December 18, 2018
برٹش ایئر لائن کی پہلی پرواز 15 جون 2019 کو پاکستان آئے گی،زلفی بخاری
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ برٹش ایئر لائن کی پہلی پرواز 15 جون 2019 کو پاکستان آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برٹش ایئر ویز کی بحالی ثبوت کے ملک میں سیکیورٹی بہت اہم ہے۔ پاکستان میں استحکام کی وجہ سے سرمایہ کاری آرہی ہے۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کی اقتصادی بہتری کے لئے کوشاں ہے، برٹش ایئر ویزکی پروازوں کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
زلفی بخاری نے برٹش ایئر لائن کی جانب سے پاکستان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دس سال بعد برٹش ایرویز پاکستان آئی ہے، ایئرلائن کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھے گا۔
انہوں نے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ایئرلائن کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھے گا جو ملک کے لیے اچھا ہے اور اس سے اگلے پانچ برس میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔
زلفی بخاری نے کہا ہے کہ برٹش ایئر لائن بہت کنزرویٹیو ایئرلائن ہے جب حالات خراب ہوتے ہیں تو یہ چلے جاتے ییں،برٹش ایئر لائنز کی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تین ماہ سے کام جاری تھا اور آج معاہدہ ہو گیا ہے۔
اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ برٹس ایئر ویز کا پاکستان آنا اچھی بات ہے اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، آہستہ آہستہ اور ایئرلائن بھی پاکستان آئیں گی برطانیہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
واضح رہے کہ برٹش ایئر لائنز نے ستمبر 2008 میں اسلام آباد میں واقع میریٹ ہوٹل پر خود کش حملے کے بعد پاکستان کے لیے پروازیں عارضی طور پر بند کر دیں تھیں جو دس سال بعد بحال ہونے جا رہی ہیں۔
فلائیٹ آپریشن شروع کرنے پر برٹش ایئرویز کا شکریہ، پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام آرہاہے۔
فلائیٹ آپریشن شروع کرنے پر برٹش ایئرویز کا شکریہ، پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام آرہاہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں پاک فوج کے ترجمان نے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے پربرطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ایئرویز کا شکریہ، قوم اورسیکیورٹی فورسزکی جدوجہد رنگ لانےلگی ہے۔
میریٹ ہوٹل پر حملہ
برطانوی فضائی کمپنی نے 10 سال پہلے پاکستان کےلیے آپریشنز بند کردیئے تھے، برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایئرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دیے تھے۔
چار سال قبل ہانگ کانگ کی نجی ایئرلائن کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ہی اپنا فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔