جعفر آباد ، پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا، ملک بھر میں تعداد 49 ہو گئی

پولیو

 جعفر آباد میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس ہونیو الے کیسز کی تعداد 49 ہو گئی۔

قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے۔ جعفرآباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس کی سرحد بلوچستان اور سندھ کے ساتھ ملتی ہے۔

اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی خطرناک قرار

واضح رہے کہ بلوچستان اس سال سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد رواں سال 24 رپورٹ ہو چکی ہے ۔

سندھ میں رواں برس اب تک 13، کے پی کے میں 10 اور پنجاب و اسلام آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں