اسلام آ باد: وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اسلام آباد کے سر کا ری ہسپتا لوں میں عوام کے لئے کتے کے کا ٹنے کے علاج کی ویکسین کی عدم دستیابی کا نو ٹس لیتے ہو ئے خصو صی انکوا ئر ی کا حکم دیتے ہو ئے قومی وزارت صحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آ ئی ایچ)اور ڈرگ ریگو لیٹر ی اتھا رٹی پاکستان(ڈی آر اے پی)کے سر برا ہان کو09 جنو ری کو طلب کر لیا ہے۔
وفاقی محتسب نے کہا کہ دارالخلا فہ اسلام آباد کے بڑ ے ہسپتالوں میں انسانی زند گی کے لئے اہم ویکسین کی عوام کے لئے عدم دستیابی تشو یشناک ہے۔
اسلا م آباد سے ایک شکا یت گزار نا ظم حسین نے وفاقی محتسب کو ای میل ارسال کی کہ اس کے بیٹے کو پاگل کتے نے کاٹ لیا، وہ بیٹے کو وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ویکسین لگوا نے کے لئے لے کر گیا تواسے بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں ویکسین دستیاب نہیں۔
وفاقی محتسب نے معاملے کی حساسیت کا نوٹس لیتے ہو ئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے رجسٹرار محمد ثاقب خان کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی محتسب کے رجسٹرار نے فوری طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آ ئی ایچ)کے متعلقہ ڈاکٹر اور پو لی کلینک ہسپتال کے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر سے رابطہ کیا تو دونوں نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں مذ کورہ ویکسین دستیاب نہیں۔
وفاقی محتسب نے معاملے کی انکوا ئر ی کا حکم دیتے ہو ئے این آ ئی ایچ، وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی پاکستان کے سر برا ہان کو09 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔