مغلئی کری


اجزاء

بکرے کا گوشت – ½ کلو

پسا ہوا لہسن ادرک، گھی – ایک، ایک کھانے کا چمچہ

نمک – ایک چائے کا چمچہ

ثابت مصالحے

پسا ہوا ناریل – ایک پیالی

کشمیری لال مرچیں – 8 عدد

ثابت دھنیا – ایک کھانے کا چمچہ

سفید تل – ایک چائے کا چمچہ

لہسن – 4 جوے

مصالحے کے اجزاء

کاجو، بادام (اُبلے ہوئے) – 50، 50 گرام

پسی ہوئی جاوتری – ¼ چائے کا چمچہ

پسی ہوئی چھوٹی الائچی – ¼ چائے کا چمچہ

سالن کے اجزاء

پیاز (چوپ کی ہوئی) – ایک عدد

پسی ہوئی ہلدی – ½ چائے کا چمچہ

املی کا گودا – ¼ پیالی

نمک – حسب ذائقہ

گھی – حسب ضرورت

ترکیب

ثابت اجزاء تھوڑاسا پانی ڈال کر پیس لیں۔ گوشت میں لہسن ادرک اور نمک ملاکر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ دیگچی میں گھی گرم کریں‘ اس میں گوشت اور تھوڑا سا پانی ملاکر گوشت گلنے تک پکائیں۔ ایک علیحدہ دیگچی میں باقی گھی گرم کریں‘ اس میں پیاز سنہری کریں‘ اس میں ہلدی اور مصالحے کے اجزاء ملاکربھونیں‘ پھرگوشت شامل کر کے چند منٹ تک پکائیں۔ اس میں پسا ہوا آمیزہ ملائیں اور گاڑھا ہونے تک مزید پکائیں‘ پھر املی شامل کرکے ڈش میں نکال لیں۔


متعلقہ خبریں