سیخ کباب رول


اجزاء

تیار سیخ کباب – 6 عدد
تیار پراٹھے – 6 عدد
پیاز (باریک کٹی ہوئی) – ایک عدد
پانی نکلی دہی – ایک پیالی

ہرا دھنیا (چوپ کئے ہوئے) – 2 کھانے کے چمچے

پودینہ (چوپ کیا ہوا) – 2 کھانے کے چمچے

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) – 2عدد

نمک – ایک چائے کا چمچہ

تیل – ¼پیالی + تلنے کیلئے

ترکیب

فرائننگ پین میں سیخ کباب تل لیں۔ پراٹھوں کو توے پر سینک لیں۔بلینڈر میں دہی میں دھنیا‘ پودینہ‘ ہری مرچیں اور نمک یکجان کرلیں۔پراٹھے بٹرپیپر کے اُوپر رکھیں‘ ان کی ایک جانب سیخ کباب رکھیں‘ اس پرتھوڑی سی دہی کی چٹنی اور پیاز ڈال کر لپیٹ لیں۔مزیدار رولز چٹنی کے ہمراہ پیش کریں۔


متعلقہ خبریں