اسپائسی چکن کیلزون


آٹے کے اجزاء

سفید آٹا – 2 پیالی

خمیر – ½ پیکٹ

چینی – ایک کھانے کا چمچہ

نمک – حسب ذائقہ

مرغی کے اجزاء

مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) – 200 گرام

آٹا – 2 کھانے کے چمچے

کٹی ہوئی لال مرچ – ایک چائے کا چمچہ

ہاٹ ساس – 3 کھانے کے چمچے

پیزا ساس – 3 کھانے کے چمچے

شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی) – ½ عدد

پیاز‘ٹماٹر (باریک کٹی ہوئی) – ایک، ایک عدد

نمک – حسب ذائقہ

تیل – تلنے کیلئے

ترکیب

آٹے کے اجزاء نیم گرم پانی سے گوندھیں اورپلاسٹک سے ڈھانک کر پھولنے کیلئے رکھ دیں۔مرغی کی بوٹیوں پر آٹا‘لال مرچ اور نمک لگاکر رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بوٹیاں سنہری تل کر نکال لیں۔آٹے کو چار پٹرے بناکر روٹیاں بیل لیں۔ نیچے والی روٹیوں پر پیزا ساس‘ ہاٹ ساس‘ شملہ مرچ‘ پیاز اور مرغی کی تہہ لگائیں‘ اس کے اوپر دوسری روٹیاں رکھیں اور ٹماٹر لگاکر پہلے سے گرم اوون میں 200پر 20منٹ تک پکاکر نکالیں اور گرما گرم پیش کریں۔

 


متعلقہ خبریں