روایتی خوبانی کا میٹھا


اجزاء

سوکھی ہوئی خوبانیاں – ½ کلو

تازہ کریم – ایک پیالہ

تازہ دودھ – ½ پیالہ

چینی – حسب ذائقہ

بادام (باریک کٹے ہوئے)  چھڑکنے کیلئے

ترکیب

خوبانیوں کو دھو کر گرم پانی میں بھگو دیں۔ جب پھول جائیں تو بیج علیحدہ کرلیں۔ دیگچی میں خوبانی اُبال کر چولہا بند کردیں‘ ٹھنڈا ہوجائے تو اچھی طرح مسل کر گودا بنالیں۔ کریم میں دودھ اور چینی ملا کر پھینٹیں۔ ڈش میں خوبانی کا گودا نکالیں‘ اس پر کریم کا آمیزہ ڈالیں اور بادام چھڑک کر فریج میں رکھ دیں۔خوبانی کا میٹھا خوب ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔


متعلقہ خبریں