سبزی کا پلاؤ


اجزاء

(باسمتی چاول) بھیگے ہوئے – ایک پیالی

ملی جلی سبزیاں – ایک پیالی

پیاز (باریک کٹی ہوئی) – ایک عدد

بڑی الائچی، چھوٹی الائچی- ایک، ایک عدد

دارچینی – ایک عدد

لہسن – 2 جوے

ثابت گرم مصالحہ – 2 چائے کے چمچے

پسا ہوا سفید زیرہ – ¼ چائے کا چمچہ

ثابت کالی مرچیں – 2 عدد

پانی – ایک پیالی

نمک – ¼ چائے کا چمچہ

تیل – 2 کھانے کے چمچے

ترکیب

تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے الائچیاں، دارچینی، لہسن اور کالی مرچیں خوشبو آنے تک بھونیں، پھر پیاز شامل کرکے بادامی ہونے تک تلیں۔ اس میں سبزیاں اور نمک ملاکر 5 منٹ تک پکائیں، پھر چاول، پانی اور سفید زیرہ شامل کردیں۔ اس پر ڈھکن ڈھانک کر چند منٹ تک تیز آنچ پر پکانے کے بعد آنچ ہلکی کردیں۔ چاول پوری طرح سے پک جائیں تو اُتار لیں اور گرما گرم پیش کریں۔

 

نوٹ: ایسی سبزیوں کا انتخاب کریں جنہیں زیادہ پکانا نہ پڑے۔


متعلقہ خبریں