اجزا:
سفید چنے(اُبلے ہوئے) 300گرام‘ پیاز(چوپ کی ہوئی) ½عدد‘پسا ہوا دھنیا ایک چائے کاچمچہ‘پسی ہوئی لال مرچ½چائے کا چمچہ‘ہرادھنیا(چوپ کی ہوئی) ½پیالی‘میدہ (چھنا ہوا) ایک پیالی ‘کٹا ہوا سفید زیرہ2 چائے کے چمچے‘ کٹی ہوئی کالی مرچ ½چائے کا چمچہ‘پسی ہوئی دار چینی ½چائے کا چمچہ‘نمک حسب ذائقہ‘ تیل تلنے کیلئے
ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاءیکجان کرکے بالز بنالیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز سنہری تل کر نکال لیں۔