اجزا:
مرغی کی بوٹیاں ایک پیالی ‘پیزا کا آٹا ½ کلو ‘ٹماٹر (پسے ہوئے) 4عدد‘ پیاز(باریک کٹی ہوئی)ایک عدد‘لہسن(چوپ کئے ہوئے) 2جوے‘ کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کاچمچہ‘پسا ہوا سفید زیر ایک چائے کاچمچہ‘ پنیر(کدوکش کی ہوئی) ایک پیالی ‘ نمک حسب ذائقہ‘ تیل 4 کھانے کے چمچے‘شملہ مرچ‘پیاز ‘ ٹماٹر سجانے کیلئےرکھ لیں۔
ترکیب:
فرائننگ پین میں½ تیل گرم کرکے ٹماٹر بھون کر رکھ لیں۔ دیگچی میں باقی تیل گرم کرکے لہسن اور پیاز سنہری کریں‘ پھر علاوہ شملہ مرچ‘ پیاز ‘ ٹماٹر اور پنیر باقی اجزاءڈال کر پکائیں۔
آٹے کو بیل کر پائی ڈش پر سیٹ کریں اور کانٹے سے جگہ جگہ سوراخ کرلیں۔اس پر بھنے ہوئے ٹماٹر‘ مرغی ‘ شملہ مرچ‘ پیاز ‘ٹماٹر اور پنیر کی تہہ لگائیں۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں پائی ڈش رکھیں اور ڈھکن ڈھانک کر پکائیں۔