کوفتے کے اجزا:
مرغی کا قیمہ ½ کلو ‘ ‘پیاز(چوپ کی ہوئی)ایک عد د‘پسا ہوا لہسن ادرک ½1 کھانے کے چمچے ‘پسی ہوئی لا ل مرچ ½1 چائے کے‘ با دام(پسے ہوئے) 2کھانے کے چمچے‘ پسا ہوا گرم مصالحہ ¾چائے کا چمچہ‘ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ½ گڈی ‘ ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) 2عدد شامل کر لیں۔
سالن کے اجزا:
پیاز(اُبال کر پیس لیں)ایک عد د‘پسا ہوا لہسن اد رک2چا ئے کے چمچے‘د ہی(پھینٹی ہوئی) ¾ پیالی ‘پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ ‘پسی ہوئی لا ل مرچ ‘نمک ½1 ‘½1 چا ئے کے چمچے پسی ہوئی ہلدی ½چا ئے کا چمچہ‘ تیل ½پیالی
مرچوں کے اجزا:
بڑی والی ہری مر چیں 10 عدد‘ کٹا ہوا دھنیا ½ 1کھانے کے چمچے ‘ کٹا ہوا سفید زیرہ ½ 1چا ئے کے چمچے ‘ پسی ہوئی سونف‘کلونجی ایک ‘ ایک چا ئے کا چمچہ‘پسی ہوئی ہلدی ½ چائے کا چمچہ ‘لیمو ں کا رس 2 چائے کے چمچے‘میتھی دانے ایک چائے کا چمچہ
تر کیب:
چوپر میں کوفتے کے اجزاء یکجان کرکے کوفتے بنالیں۔ ایک پیالے میں مرچوں کے اجزاءملالیں۔ ہری مرچوں میں چیرا لگاکر بیج نکال دیں اور پیالے کا آمیزہ بھرلیں۔
دیگچی میں تیل گرم کرکے علاوہ دہی سالن کے دیگر اجزاءملاکر بھونیں‘ اس میں دہی ملاکر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔ اس میں کوفتے رکھیں اور ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر پکائیں‘پھرہری مرچیں ملاکر دَم پر رکھ دیں۔