بریک فاسٹ ایگ برگرز


اجزا:

مرغی کے سینے2عدد‘انڈے (اُبلے ہوئے 5عدد‘سلاد کے پتے ایک پیالی ‘ ٹماٹر(قتلے کٹے ہوئے)2عدد‘کارن فلورایک کھانے کا چمچہ‘ لہسن(چوپ کئے ہوئے)2 جوے‘ مایونیز5 کھانے کے چمچے‘ کٹی ہوئی لال مرچ ½چائے کا چمچہ‘ بالسیمک سرکہ ایک کھانے کا چمچہ‘نمک حسب ذائقہ‘تیل تلنے کیلئے۔

ترکیب:

مرغی کے پتلے ٹکڑے کاٹیں‘ ان پر کارن فلور اور نمک چھڑک دیں۔ فرائننگ پین میں تیل گرم کریں اور مرغی تل کر نکال لیں۔مایونیز میں سرکہ‘ لہسن اور لال مرچ ملالیں۔انڈوں کو لمبائی میں درمیان سے کاٹ لیں۔آدھے انڈوں پر سلاد‘ ٹماٹر اور مرغی رکھیں‘ اس پرمایونیز ڈالیں اور باقی انڈے ان کے اُوپر رکھ کر ٹوتھ پک سے بند کردیں۔

 


متعلقہ خبریں