مرغی کا گوشت ½ کلو ‘آٹا (چھنا ہو) 2 پیالی‘تازہ دودھ ½ پیالی ‘ لہسن (چوپ کئے ہوئے )2جوے‘پسی ہوئی لال مرچ ½ چائے کا چمچہ‘ ‘ٹھنڈا پانی5 پیالی ‘ گارلک پاوڈر ایک چائے کا چمچہ‘پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ‘پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ‘نمک حسب ذائقہ ‘ تیل تلنے کیلئے ‘ باربی کیو ساس‘ ہاٹ ساس ہمراہ پیش کرنے کیلئے
ترکیب
مرغی پر دودھ‘ لال مرچ ‘ لہسن اور نمک ملاکرتھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔ آٹے میں باقی لال مرچ‘ گارلک پاﺅڈر اور نمک ملالیں۔ مرغی کو آٹے میں لپیٹیں اور اسے ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ اسے دو منٹ کے بعد پانی سے نکالیں اور دوبارہ آٹے میں لپیٹیں ۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مرغی تل کر جاذب کاغذ پر نکالیں۔ اسے باربی کیو ساس اور ہاٹ ساس کے ہمراہ پیش کریں۔