روسٹڈ چکن شاورمہ


اجزاء:

پیٹا بریڈز 5عدد
سلاد پتے باریک کٹے ہوئے  حسب ضرورت
حُمس ایک پیالی
مرغی کے اجزاء:
مرغی کے سینے بغیر ہڈی  300گرام
تاہینی پیسٹ 2چائے کے چمچے
دارچینی (پسی ہوئی) ½چائے کا چمچہ
لہسن چوپ کئے ہوئے  4 جوے
دہی‘لیموں کا رس پارسلے 2، 2 کھانے کے چمچے
کٹی ُہوئی کالی مرچ‘سفید زیرہ ایک‘ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ُ اور پسی ہوئی لال مرچ ایک‘ ایک چائے کا چمچہ
تبولے سلاد کے اجزاء:
ٹما ٹر، کھیر (چوکور کٹے ہوئے) ½، ½ پیالی
پارسلے ایک پیالی
ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) 1½ پیالی
لہسن (چوپ کیا ہوا) ایک جوا
نمک ایک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس ‘زتیون کا تیل’ 4،4 کھانے کے چمچے

ترکیب:

مرغی کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ایک پیالے میں ڈالیں‘ اس میں مرغی کے باقی اجزاء ملاکر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔انہیں فرائننگ پین میں پکائیں یا پھر اوون میں بیک کرلیں۔سلاد کے اجزاء ایک پیالے میں ملالیں۔پیٹا بریڈز کو گرل کرکے درمیان سے کاٹ لیں۔ ان کے اندر تیار مرغی‘ سلاد پتے‘ حمس اور سلاد بھر کے پیش کریں۔

 


متعلقہ خبریں