چکن ساتے


میرینیڈ کے اجزاء:

مرغی کا سینہ پٹیاں کٹی ہوئی ایک عدد
چینی ½کھانے کاچمچہ
سویاساس‘سراشا ساس ایک‘ ایک کھانے کاچمچہ
تیل 2 کھانے کے چمچے
پی نٹ بٹر ساس کے اجزاء:
پسا ہوا لہسن ادرک ایک چائے کاچمچہ
سراشا ساس‘سفیدسرکہ ایک‘ ایک چائے کاچمچہ
کوکونٹ پاؤڈر ایک کھانے کاچمچہ
کٹی ُہوئی لال مرچ ایک چائے کاچمچہ
تازہ کریم حسب ضرورت
تھائی کری پیسٹ‘پی نٹ بٹر ساس ایک چائے کاچمچہ
کٹی ُہوئی کالی مرچ‘نمک حسب ذائقہ
مونگ پھلی چوپ کی ہوئی حسب ضرورت
تیل 2 کھانے کے چمچے

ترکیب:

ایک پیالے میں میرینیڈ کے اجزاء ملاکر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ لکڑی کی سیخوں پر مرغی کی پٹیاں لگائیں اور گرل پین پر گرل کرلیں۔ساس بنانے کیلئے ساس پین میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک سنہری کریں‘ پھر سراشاساس‘سرکہ‘کوکونٹ پاؤڈر اور لال مرچ ڈال کرہلکی آنچ پر تھوری دیر تک پکائیں۔ اس میں باقی اجزاء ملاکر چند منٹ تک پکائیں اور مرغی کے ہمراہ پیش کریں۔

 


متعلقہ خبریں