اجزاء
تازہ کریم – ½ لیٹر
کنڈینسڈ ملک – ایک پیالی
تازہ دودھ – ایک پیالی
بادام(بھنے ہوئے) – ½ پیالی
جیلیٹن پاؤڈر – 2 چائے کے چمچے
پانی – 2 کھانے کے چمچے
بادام کا ایسنس – چند قطرے
چینی – ½ پیالی
ترکیب
جیلیٹن کو پانی میں گھول کر رکھ لیں۔ بلینڈر میں کنڈینسڈ ملک‘کریم‘دودھ اورچینی یکجان کرلیں۔اس میں جیلیٹن اور ایسنس ملائیں اور ائیرٹائٹ باکس میں ڈال کر ڈیپ فریزر میں رکھ دیں۔ 4 گھنٹے بعد اسے نکالیں اور بادام ملاکر دوبارہ ڈیپ فریزر میں رکھیں۔ 2 گھنٹے کے بعد مزیدار آئس کریم پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔