اجزاء
میدہ (چھنا ہوا) – 1¼ پیالی
کوکو پاؤڈر – ایک کھانے کا چمچہ
بیکنگ سوڈا – ½ چائے کا چمچہ
انڈا – ایک عدد
لسی – ½ پیالی
سفید سرکہ – ایک چائے کا چمچہ
ونیلا ایسنس – ½ چائے کا چمچہ
کھانے کا ہرا رنگ – ایک چٹکی
چینی – ایک پیالی
نمک – ½ چائے کا چمچہ
تیل – ½ پیالی
فراسٹنگ کے اجزاء
کریم پنیر – ½ پیالی
مکھن (پگھلا ہوا) – ¼ پیالی
ونیلا ایسنس – ایک چائے کا چمچہ
باریک پسی ہوئی چینی – 2 کھانے کے چمچے
ترکیب
الیکٹرک بیٹر سے انڈے اور چینی یکجان کریں‘ اس میں باقی تمام اجزاء ڈالیں اور چند منٹ تک پھینٹیں۔ مفن ٹرے میں پیپر کپ سیٹ کریں اور اس میں تھوڑا تھوڑا آمیزہ ڈالیں۔ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں 200°Cپر 30منٹ پکائیں اور نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ایک پیالے میں فراسٹنگ کے یکجان کریں اور کپ کیکس پر سجاکر پیش کریں۔