الہُدی انٹرنیشنل سکول اسلام آباد ایف ایٹ کیمپس میں ہفتہ فن و ادب منعقد کیا گیا۔
اس میں دلچسپ سرگرمیوں کے علاوہ مقابلہ تحریر و تقریر، خطاطی، مصوری، کہانی نویسی، دعوۃ و تبلیغ، فن اداکاری، گرافک ڈیزائننگ، انٹرپنیور شپ، تھری ڈی، ٹو ڈی آرٹ اور salebake وغیرہ شامل تھے۔
بچوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اساتذہ نے بھی بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو ہمت و جرات سے آزمانے پر آمادہ کیا، ادارے کے سابق طلبہ نے اس میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
ان تمام مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو انعام دے کر حوصلہ افزائی بھی کی گئی، اس تقریب کے معزز مہمانوں میں ارتضیٰ حسن (ماہر تعلیم)، محمد شہزاد ضیاء (شعبہ تعلیم) اور وحید مبارک صاحب شامل تھے، ان کے علاوہ یوتھ کلب سے منسلک خواتین و حضرات بھی شریک تھے۔
مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور ادارے کی تعمیر سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ دور میں نئی نسل کی دینی اور دنیاوی لحاظ سے تعمیری سوچ کو ابھارنے کا فرض ادارہ احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے، انہوں نے الہدی کو دیگر اداروں کیلئے مثال قرار دیا۔