اسلا آباد(پریس ریلیز)الہدی انٹر نیشنل اسکول جدید دور کا ایک ایسا ادارہ ہے جو دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الہدی کی انٹر نیشنل اسکول 2010میں قیام پذیر ہوا۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا دیکھا گیا خواب عملی صورت میں ہمارے سامنے ہے جس کا مقصد قرآن ہر دل اور ہر ہاتھ میں ہے اور طلباء کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔
اسی سلسلے کی ایک کاوش مقابلہ حسن قرات بھی ہےجو ہر سال الہدی انٹر نیشنل اسکول اسلام آباد میں طلبا اور طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
جس میں اسکول اور شعبہ حفظ کے طلبا اور طالبات ترتیل کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں اعزازات بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔
11اکتوبر 2023بروز بدھ الہدی انٹر نیشنل اسکول ایچ الیون کیمپس اسلام آباد میں مقابلہ حسن قرات کا انعقاد ہوا۔
تقریب کا بنیادی مقصد طلبہ اور طالبات میں قرآن کو درست انداز میں پڑھنے اور تجوید کی درستی کا شعور پیدا کرنا اور صحت مندانہ مقابلے کو ترویج دینا ہے۔
مقابلہ قرات میں جماعت اول تا ہفتم اور شعبہ حفظ کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور بہت خوبصورت انداز اور لہجے میں تلاوت کلام پاک سے محفل کو پر نور بنایا۔
علاوہ ازیں ایک مقابلہ اذان سنانے کا بھی تھا، جس میں طلبہ نے خوبصورت لحن کے ساتھ اذان دی۔
اس تقریب کو خوبصورت بنانے میں قرآن و تجوید کی اساتذہ کا اہم کردار ہے، جنہوں نے طلبا کی قرات کو بہتر بنانے کے لیے بے لوث محنت کی۔
اسکول کی انتظامیہ خاص طور پر پرنسپل میم نازش کا اس تقریب کو کامیاب بنانے میں بڑا حصہ ہے ان کی زیر نگرانی تقریب کا میابی سے منعقد ہوئی۔
ہال کی خوبصورتی ، طلبا کی خوبصورت قرات اور ہر شخص کی محنت اس پر نور محفل کو چار چاند لگارہی تھی۔
محفل کے صدور گرامی جناب ابو سعد صاحب ( جو عربی زبان کے ماہر مایہ ناز تاجر اور علم دوست انسان ہیں) اور محترمہ اسما فرحان (وائس پرنسپل آرمی پبلک اسکول ، کالج راولپنڈی) تھیں۔
مہمانان گرامی نے بہت ادب اور دلچسپی سے ہونہار طلبہ کی تلاوت سنی اور ان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنےگراں قدرالفاظ سےطلبا کی محنت کو سراہا۔
دیگر حاضرین کرام اور طلباو طالبات نے بھی اس پر نور محفل میں بھر پور دلچسپی لی۔
آخر میں مہمانان گرامی نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں اعزازات تقسیم کیے۔
اس خوبصورت محفل کے اختتام پر قابل احترام مصنفین جناب قاری شہیر خان اور قاری طلحہ نے نے محفل کو تلاوت کلام پاک سے پر نور بنایا۔
ایسی خوبصورت تقاریب ہر ادارے میں منعقد کی جائیں تو طلبہ میں دین سے قرب اور قرآن کو درست فہم کے ساتھ سیکھنے کا جذبہ بیدار ہو سکے گا۔