سپریم کورٹ بار کے انتخابات ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار میں عطا رئوف صدر منتخب

سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج مطابق کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ کے میاں رؤف عطا  صدر منتخب ہو گئے۔

میاں رؤف عطا 1270 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار حامد خان گروپ کے امیدوار منیر کاکڑ 1155 ووٹ حاصل کر پائے۔ سیکرٹری کی نشست پر حامد خان گروپ کے سلمان منصور نے کامیابی حاصل کی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دیدی

سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، سابق وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق اور نعیم بخاری سمیت دیگر وکلا نے بھی ووٹ ڈالے۔

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نو منتخب صدر میاں رؤف عطا نے کہا کہ ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں