ملک میں 2 فیصد لوگ مزے کر رہے ہیں، محمود خان اچکزئی

Mahmood Khan Achakzai

چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں 2 فیصد لوگ مزے کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نعمتوں کے باوجود 3 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، ہم انہی پالیسیوں پر لگے رہے، ہم نے آئین سے انحراف کیا۔

اس سے پہلے کہ اڈیالہ جیل کا گھیراؤ ہو بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے، محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری کا حل عدل اور انصاف میں ہے، سب زبانوں کا احترام ہونا چاہیے، اس صدی میں بھی زبانوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو آئین کو ماننا چاہیے، پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں