اسٹیٹ بینک کی 75 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق وضاحت


پاکستان کے مرکزی بینک نے 75 روپے کے نوٹ کو ملک کے کسی بھی کمرشل بینک کی شاخ میں قابل قبول قرار دے دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کی جانب سے 75 روپے کے خصوصی کرنسی نوٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کا بینک نوٹ قانونی زر ہے اور ملک بھر کے تمام کمرشل بینکوں کی کسی بھی شاخ میں قبول کیا جاتا ہے۔ عوام اپنے روز مرہ کے لین دین کے لیے دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے کےنوٹ کا بھی استعمال بلا جھجک کریں اور اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی بے بنیاد اور منفی باتوں پر یقین نہ کریں۔

دیگر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے مالیت کے نوٹ کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہی جاری کرتا ہے، اس لیے کسی بھی قسم کے مالیاتی لین دین کے وقت اس کا استعمال 100 فی صد قانونی اور درست ہے اور اس کے استعمال میں کسی بھی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں