پاکستانی نژاد نوجوان صنعتکار اور کاروباری شخصیت محمد ذیشان شہزاد کو متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اعزازی گولڈن ویزا سے نوازا گیا ہے۔
محمد ذیشان کو گولڈن ویزا آٹومیشن انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر دیا گیا ، امارات کی طرف سے اعزازی گولڈن ویزا کا اجرا پاکستانی صنعتکاروں پر یو اے ای کے اعتماد کا مظہر ہے جو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے فروغ اور پائیدار ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
کبری خان اور صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
محمد ذیشان شہزاد نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعزازی گولڈن ویزا میرے لیے اعزاز ہے اور یہ یو اے ای اور پاکستان کے کاروباری منظر نامے میں سرمایہ کاری کے لئے موجود بے شمار مواقعوں کا ثبوت بھی ہے۔