روٹی کی سرکاری قیمت میں 2 روپے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

roti

لاہور میں روٹی کی سرکاری قیمت میں 2 روپے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 100 گرام روٹی کی سرکاری قیمت اضافے کے بعد 20 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ نان کی قیمت 25 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دالیں ، چاول ، بیسن ، مٹن ، بیف، روٹی مزید مہنگی کر دی گئی۔

سرکاری نرخ کے مطابق مٹن اور بیف بالترتیب 100 روپے اضافے کے بعدفی کلو 1600 روپے اور 800 روپے کا ہو گیا۔

باسمتی چاول کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 315 روپے فی کلو، دال چنا10روپے اضافے کے بعد 225 روپے فی کلو،دال مسور 50 روپے اضافے کے بعد 320 روپے فی کلو جب کہ دال ماش20 روپے اضافے کے بعد 530 روپے فی کلو ہو گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

اس کے علاوہ دال مونگ کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 250 روپے فی کلو، سفید چنا 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد 340 روپے،بیسن کی قیمت 15 روپے فی کلو اضافے سے 230 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سادہ روٹی کی سرکاری قیمت 2 روپے بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں