آئی ایم ایف معاہدہ ، بجلی کی قیمت میں تین روپے پچاس پیسے کے اضافے کا امکان

electric

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ سے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان ہے ۔

آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئیگا،موڈیز

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں 3 روپے پچاس پیسے کے اضافے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہی ہو گا یاپھر اس حوالے سے کابینہ کی منظوری کے مطابق مراحلہ وار تعین کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم ،عوام پر گیس بجلی بم  گرانے کی تیاریاں

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک روپے کے اضافے سے بھی صارفین پر 100 ارب سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا ۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔ حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ۔


متعلقہ خبریں