واشنگٹن: امریکہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 80 فیصد ممالک کی سیاحت پر تنبیہ جاری کرتے ہوئے وارننگ کو چوتھے درجے تک بڑھا دیا ہے۔
بھارت: اسپتال میں اکسیجن کی عدم دستیابی سے 22 کورونا مریض دم توڑ گئے
ہم نیوز کے مطابق امریکہ، بیرون ملک سفر کے خواہش مند اپنے شہریوں کی مدد کے لیے وزارت خارجہ کی انٹر نیٹ سائٹ کے معلومات عامہ صفحے پر دی جانے والی وارننگوں کو مستقل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔
معلومات عامہ کے صفحے پر آج 100 سے زائد ممالک کو چوتھے درجے پر لا کر امریکہ نے اپنے شہریوں کو دنیا کے 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کرنے کی تنبیہ جاری کی ہے۔
سندھ: کورونا کا برطانوی وائرس عوام کو تیزی سے متاثر کرنے لگا
اس ضمن میں امریکہ کی جانب سے تازہ معلومات ، بیماریوں کے سدباب مرکز CDC کی طرف سے وبا کے بارے میں فراہم کردہ جائزوں کے مطابق ترتیب دی جاتی ہیں۔
